مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 347 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 347

مکتوبات احمد ۳۴۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۹ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ آئمکرم کا خط پہنچا۔ میں آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔ آپ خداوند کریم پر بہت تو کل اور بھروسہ رکھیں آں مکرم آپ سچے دل سے ہمارے اس سلسلہ کے خادم ہیں ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو ضائع نہیں کرے گا ۔ ہم نے دینی مصلحت اور شکر الہی کے طور پر ایک کتاب تحفہ قیصریہ نام بطور ہدیہ قیصرہ ہند کی خدمت میں بھیجنے کے لئے تجویز کی تھی ۔ آج ایک خواب سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید اس ارادہ میں کامیاب نہ ہو۔ ایک الہام میں ہماری جماعت کے ایک ابتلا کی طرف بھی اشارہ ہے مگر انجام سب خیر و عافیت ہے۔ خدا تعالیٰ نہایت توجہ سے اس سلسلہ کی مدد کرنا چاہتا ہے یہ الهام که اني مع الافواج اتِيكَ بَغْتَةً صاف دلالت کر رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی اور نشان ظہور میں آنے والا ہے۔ باقی خیریت ہے۔ بخدمت محبی سیٹھ صالح محمد صاحب السلام علیکم ۔ اور اگر محبی مرزا خدا بخش صاحب ہوں تو ان کی خدمت میں بھی السلام علیکم ۔ ۹ جون ۱۸۹۷ء خاکسار مرز اغلام احمد ا تذکرہ صفحہ ۲۵۶ ۔ ایڈیشن چہارم