مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 346 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 346

مکتوبات احمد ۳۴۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۷ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں ایک نہایت عمدہ ریشمی تھان اطلس مرسلہ آنمکرم بذریعہ پارسل ڈاک مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ متواتر اور متوالی خدمات کا دونوں جہان میں آپ کو ثواب بخشے اور آپ پر راضی ہو اور ا اس بے ثبات دنیا کی مکروہات سے امن میں رکھے۔ آمین ثم آمین ۔ یہ عاجز بفضلہ تعالی بخیر و عافیت ہے اور تمام احباب اور اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب بخیر و عافیت ہیں ۔ اس جگہ کے احباب کی خدمت میں السلام علیکم ۔ ۲۱ / رمضان المبارک ۱۳۱۲ھ ☆ مکتوب نمبر ۱۸ خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آں مکرم مجھ کو پہنچا جزاكم الله خير الجزاء و احسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ اس جگہ ہندوؤں کے ہر روزہ مقابلہ سے نہایت کم فرصتی رہتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی فضل و کرم سے کوئی نشان دکھانے والا ہے۔ امید کہ آئمکرم اپنی خیر و عافیت اور تمام عزیزوں کی خیر و عافیت سے مطمئن فرماتے رہیں ۔ بخدمت مجھی سیٹھ صالح محمد صاحب السلام علیکم ۔ جو آپ نے کپڑے اور کڑے لڑکی کے لئے بھیجے تھے وہ سب پہنچ گئے ہیں ۔ باقی خیریت ہے۔ والسلام - خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ