مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 345
مکتوبات احمد ۳۴۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۵ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ بذریعہ تار مرسلہ آنمکرم بخیر و عافیت پہنچا معلوم ہوا ۔ الحمد لله علی ذالک امید کہ حالات خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ اس جگہ بفضلہ ربی خیریت ہے۔ اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب و مولوی سلطان محمود صاحب و دیگر احباب السلام علیکم ۔ خاکسار ۲ فروری ۱۸۹۷ء مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مکتوب نمبر ۱۶ مخدومی مکرمی اخویم سراپا محبت و اخلاص حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اس وقت ۲۴ مارچ ۹۷ء میں مبلغ سور و پیہ بذریعہ تار مرسلہ آن مخدوم مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس لیہی ہمدردی اور خدمت کے اپنے پاس سے اپنے لطف و احسان سے جزا بخشے اور اس دار الفتن میں تمام مکروہات سے بچاوے ۔ آمین ثم آمین ۔ امید ہے کہ لیکھرام پشاوری کے متعلق دونوں قسم کے دو ورقہ اور ورقہ اشتہار پہنچ گئے ہوں گے اور دو رسالہ لکھے جا رہے ہیں ۔ جس وقت تیار ہوں گے انشاء اللہ خدمت میں بھیج دئے جائیں گے ۔ تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم ۔ ۲۵ مارچ ۱۸۹۷ء خاکسار مرز ا غلام احمد *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*