مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 344 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 344

مکتوبات احمد ۳۴۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۱۴ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آج کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ آئمکرم مجھ کو ملا۔ جزاکم الله خير الجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبى - الحمد لله والمنة ۔ آپ میں صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاص اور صدق کا رنگ پایا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو۔ اور تمام مکروہات سے آپ کو محفوظ رکھے۔ آمین ۔اس ملک میں اگر چہ غربا اور مساکین کثرت سے ہماری جماعت میں داخل ہو رہے ہیں مگر ابھی تک متعصب مولوی اسی اپنے بخل پر قائم ہیں اور ہر ایک طرح سے منہ کھول کر لوگوں کو حق کے قبول کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کہ چند روز ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مبشر الہام مجھے ہوا ہے۔ اني مع الافواج اتیک بغتةً کے ترجمہ یعنی میں فوجوں کے ساتھ نا گاہ ترے پاس آنے والا ہوں ۔ یہ کسی عظیم الشان نشان کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے اور ظاہر بھی ہے کہ بجز آسمانی نشانوں کے دنیا حق کی طرف جھکتی نظر نہیں آتی ۔ تعصب بہت بڑھ گیا ہے۔ بخدمت عزیزی سیٹھ صالح محمد صاحب اور محبی مشفقی مرزا خدا بخش صاحب اگر وہاں ہوں ۔ السلام علیکم ۔ والسلام ۳ جنوری ۱۸۹۷ء خاکسار ا تذکرہ صفحہ ۲۴۳٬۲۴۲۔ ایڈیشن چہارم ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مرزاغلام احمد عفی عنہ