مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 343
مکتوبات احمد ۳۴۳ جلد دوم اوقات ان کو لوگوں پر ظاہر کرو تا لوگ تمہارے نمونہ پر چلیں ۔ کیونکہ انسان کی عادت ہے کہ نمونہ دیکھ کر اس میں قوت پیدا ہوتی ہے۔ سوامید رکھتا ہوں کہ اگر آئندہ کسی رسالہ میں جلد یا دیر سے ایسا لکھوں تو آپ اس سے موافقت ظاہر کریں۔ ہمارے کام محض اللہ جل شانہ کے لئے ہیں اور کسی کی نسبت وہ حالات اور واقعات جو لکھے جائیں حاشا وکلا اس کی خوشامد کے لئے ہرگز نہیں اور نہ اس کے خوش کرنے کے لئے ، کہ یہ سخت معصیت ہے۔ بلکہ نمونہ دکھلانے کے لئے صحت نیت سے محض لِلهِ ہوگا وَإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ اور عنقریب بعض کا غذ دستخط کے لئے آئمکرم کی خدمت میں بھیجے جائیں گے امید کہ آئمکرم بہت کوشش کر کے ان کی تعمیل کر دیں ۔ والسلام آج ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۱۳ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ محبی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ج کی ڈاک میں مجھ کو آپ کا خط ملا ۔ آپ کی بہو کی علالت طبع کا حال معلوم کر کے نہایت تر د د ہوا ۔ اسی وقت دعا کی گئی ۔ اللہ جل شانہ آپ پر رحم فرماوے اور صدمات سے محفوظ رکھے۔ میں انشاء اللہ القدیر بہت دعا کروں گا ۔ دنیا جائے ابتلا اور جائے امتحان ہے۔ یہ مرض در حقیقت بہت خطر ناک اور نازک ہے اور رئیہ زیادہ آفت کا حمل نہیں رکھتا اور گل جاتا ہے اور دئیہ کی آفت کے ساتھ جو لا زمی تپ ہو وہ دق کہلاتی ہے ۔ اللہ جل شانہ اس بلا سے بچاوے اور اس آفت سے محفوظ رکھے ۔ کہتے ہیں کہ مچھلی کا تیل اس کے ( لئے ) مفید ہوتا ہے اور بکری کے پایہ کی یخنی بھی مفید ہے۔ برعایت ظاہر اسباب کسی حاذق ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہئے اور یہ عاجز دعا کرتا رہے گا ۔ اللہ جل شانہ شفا بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔