مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 340
مکتوبات احمد ۳۴۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۹ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ آئمکرم مجھ کو ملا اور حال خیر و عافیت معلوم ہوا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان مخلصانہ خدمات کا ثواب دارین میں بخشے اور نیز آپ کے اموال میں برکت عطا کرے۔ مکتوب نمبر ۱۰ مخدومی مکرمی حبی فی اللہ حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آن محب مجھ کو پہنچا۔ اس کے عجائبات میں سے ایک یہ ہے کہ اس روپیہ کے پہنچنے سے تخمینا سات گھنٹہ پہلے مجھ کو خدائے عزوجل نے اس کی اطلاع دی ۔سو آپ کی اس خدمت کے لئے یہ اجر کافی ہے کہ خدا تعالیٰ آپ سے راضی ہے۔ اس کی رضا کے بعد اگر تمام جہاں ریزہ ریزہ ہو جائے تو کچھ پرواہ نہیں ۔ یہ کشف اور الہام آپ ہی کے بارہ میں مجھ کو دو دفعہ ہوا ہے۔ فالحمد الله الحمد للہ ۔ اس وقت میں تین رسالے اتمام حجت کے لئے تالیف کر رہا ہوں اور جو دوسرے رسالہ عیسائی مذہب پر لکھ رہا ہوں ۔ ان میں یہ ایک توقف ہے کہ چند یہودیوں اور کی کتاب میں میرے پاس انگریزی میں پہنچی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کا ترجمہ کرا کر کچھ ان کے مقاصد جو کار آمد ہوں ان رسائل میں درج کر دوں اور یہ رسالہ جواب چھپ رہا ہے ۔ غالباً وہ تین ہفتہ تک آپ کی خدمت میں بھیج دیا جائے گا ۔ والسلام ۲ اکتوبر ۱۸۹۶ء خاکسار مرزا غلام احمد