مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 339
مکتوبات احمد ۳۳۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۸ مخدومی مخلصی محبی حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ تین روز ہوئے کہ آپ کا لہی عطیہ یعنی مبلغ سو روپیہ بذریعہ ڈاک مجھ کوملا جزاكم الله خـيــر الــجـزاء واحسـن اليـكم في الدنيا والعقبى - جس قدر آپ اس محبت کے جوش سے جو بندگان خدا کو خدا تعالیٰ کی راہ میں ہوتے ہیں، خدمت مالی کر رہے ہیں اس کے عوض میں ہماری یہی دعا ہے کہ خدا کریم و رحیم آپ کو دنیا و آخرت میں لازوالی رحمتوں سے مالا مال کرے اور ہر ایک امتحان اور ابتلا سے بچاوے ۔ آمین ثم آمین ۔ اس وقت انہیں رسائل کی تالیف میں مشغول ہوں ۔ جن کا آئمکرم سے تذکرہ ہوا تھا۔ چونکہ بعض امور میں یہودیوں کی شہادتیں درکار تھیں اس لئے میرے وقت کا بہت حرج ہوا ۔ اب صرف ان امور مستفسرہ سے ایک امر باقی ہے جس کی نسبت محبی منشی زین الدین محمد ابراہیم نے وعدہ کیا ہے کہ جلد میں اس کا جواب بھیج دوں گا اس کے بعد میری کار روائی جلد جلد انشاء اللہ خاتمہ کو پہنچے گی ۔ خدا تعالیٰ ان پادریوں کے گروہ کو تباہ کرے۔ انہوں نے دنیا کو بہت نقصان پہنچایا ہے آمین۔ امید کہ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع ومس و مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ ۱۹ اگست ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔