مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 338 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 338

مکتوبات احمد ۳۳۸ جلد دوم مکتوب نمبرے مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ کل بذریعہ تار مبلغ یک صد روپیہ مرسلہ آنمکرم مجھ کو پہنچ گئے ۔ جزاكم الله خير الجزاء و احسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ یہ ایک الطاف رحمانیہ ہے اور قبولیت خدمت کی نشانی ہے کہ آپ کی خدمات مالی سے اکثر پیش از وقت مجھ کو خبر دی جاتی ہے۔ اس لئے ایسا ہی اتفاق ہوا اور دوسروں کے لئے بہت ہی کم ایسا معاملہ وقوع میں آیا ہے ۔ واللہ اعلم ۔ یہ عاجز ان دنوں بیمار رہا ہے اور اب بھی اکثر در دسر دورانِ سر کی بیماری لاحق ہے مگر الحمد للہ کہ ہزاروں خطر ناک بیماریوں سے امن ہے۔ میری متواتر علالت طبع کے باعث سے رسائل اربعہ کے طبع میں توقف ہوا اب میں خیال کرتا ہوں کہ شاید یہ کام آخر نومبر ۱۸۹۶ء تک کامل ہو جائے ۔ آئندہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے بخدمت محبی اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب بعد سلام علیکم ۔ میری دانست میں سفر جاپان منا جاپان مناسب نہیں ۔ ۶ جون ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆