مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 337 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 337

مکتوبات احمد ۳۳۷ جلد دوم ایک آپ ہیں جو حتی الوسع اپنی خدمات میں تعہد رکھتے ہیں اور دوسرے لوگ یا تو نادار ہیں یا سچا ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا لیکن ہمارے مرنے کے بعد بہت سے لوگ پیدا ہو جائیں گے کہ کہیں گے کہ اگر وہ وقت پاتے تو تمام مال اور جان سے قربان ہو جاتے مگر وہ بھی اس بیان میں جھوٹے ہوں گے۔ کیونکہ اگر وہ بھی اس زمانے کو پاتے تو وہ بھی ایسے ہی ہو جاتے ۔ اللہ تعالیٰ ان میں سچا ایمان بخشے ۔ خدا کے مامور جو آسمان سے آتے ہیں وہ اپنی جماعت کے ساتھ خرید اور فروخت کا سا معاملہ رکھتے ہیں ۔ لوگوں سے ان کا چند روزہ مال لیتے ہیں اور جاودانی مال کا ان کو وارث بناتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ مشکلات کے وقت میں ایک اشتہار شائع کروں تا ہر ایک صادق کو ثواب کا موقع ملے اور اس میں کھلے کھلے طور پر آپ کا ذکر آپ کا ذکر بھی کر دوں کیونکہ اب سخت ضرورت کا سامنا ہے اور ہمارے سید و مولی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایسی ضرورتوں کے وقت جب ایسا کرتے تھے تو صحابہ دل و جان سے اس راہ میں قربان تھے ، جو کچھ گھروں میں ہوتا تھا تمام آگے رکھ دیتے تھے ۔ غرض اسی طرح کا اشتہار ہوگا ۔ والسلام ۲۶ رستمبر ۱۸۹۵ء خاکسار مرزا غلام احمد تشحید الا ذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳۷، ۳۸