مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 336
مکتوبات احمد ۳۳۶ جلد دوم الہام سے تصدیق فرمائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور فضل سے مکروہات سے بچاوے اور آپ کے ساتھ ہو۔ میں عنقریب ایک کتاب منن الرحمن نام شائع کرنے والا ہوں ۔ شاید کل اس کے کاغذ کے لئے لاہور میں آدمی بھیج دوں ۔ اس میں یہ بیان ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر کیا کیا فضل کئے اور قرآن کریم کی بعض آیتوں کی تفصیل ہوگی ۔ غالباً عربی زبان میں معہ ترجمہ ہوگی ۔ باقی خیریت ہے ۔ والسلام ۔ از طرف مجھی اخویم مولوی حکیم نوردین صاحب السلام علیکم معلوم کریں۔ ۱۷ مارچ ۱۸۹۵ء ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ مکتوب نمبر ۶ خاکسار مرز ا غلام احمد مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ نقد مرسلہ آئمکرم مجھ کو مل گیا خدا تعالیٰ متواتر خدمات کے عوض میں آپ کو متواتر اپنے فضل اور جزا سے خوش کرے آمین ثم آمین ۔ کتاب تریاق القلوب چھپ رہی ہے، ابھی میں نہیں کہہ سکتا کہ کب ختم ہو ۔ شاید اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو دو ہفتہ تک ختم ہو جائے ۔ یہ آپ پ کے حصہ میں اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کہ مشکلات میں آپ کی طرف سے مدد پہنچتی ہے اس ملک میں سخت قحط ہو گیا ہے ۔ اور اب تک بارش نہیں ہوئی اور اب کی دفعہ ابتلا کا سخت اندیشہ ہے کیونکہ ہمارے سلسلہ کے اخراجات کا یہ حال ہے کہ علاوہ اور خرچوں کے دوسو روپیہ ماہوار کا آٹا ہی آتا ہے ۔ اب میں خیال کرتا ہوں اور پانچ سو روپیہ کا آئے گا اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک چلے گا اور دوسرے اخراجات بھی مہمان داری کے ہوتے ہیں وہ بھی اس کے قریب قریب ہیں ۔ چنانچہ ایندھن یعنی جلانے کی لکڑی وغیرہ غلہ کی طرح کمیاب ہو گئی ہیں اور ایسی کمیاب ہے کہ شاید اب کی دفعہ ڈیڑھ سو یا دو سو روپیہ ماہوار اسی کا خرچ ہو۔ میں ڈرتا ہوں کہ وہی وقت نہ آگیا ہو جو کہ احادیث میں پایا نہ جاتا ہے کہ ایک دفعہ مسیح موعود اور اس کی جماعت پر قحط کا سخت اثر ہوگا سو حیرت ہے کہ کیا کیا جائے ۔ اگر دعا کے لئے وقت ملے تو دعا کروں ابھی تک ہماری جماعت میں سے اہل استطاعت میں سے