مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 335
مکتوبات احمد آپ کا پہلا روپیہ بھی پہنچ گیا ۔ والسلام ۱۹ دسمبر ۱۸۹۴ء ۳۳۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۵ خاکسار غلام احمد محب یک رنگ مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب اللہ رکھا ۔ سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ کل کی ڈاک میں بذریعہ تار مبلغ پانچ سو روپیہ مرسلہ آئمکرم مجھ کو پہنچ گیا۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان لیہی خدمات کا دونوں جہان میں وہ اجر بخشے جواپنے مخلص اور وفادار بندوں کا بخشتا ہے۔ آمین ثم آمین ۔ یہ بات فی الواقعہ سچ ہے کہ مجھ کو آپ کے روپیہ سے اس قدر دینی کام میں مدد پہنچ رہی ہے کہ اس کی نظیر میرے پاس بہت ہی کم ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ آپ کو ان ۔ دان خدمات کا وه به رحمت پاداش بخشی که تمام حاجات دارین پر محیط ہوا اور اپنی محبت میں ترقیات عطا فرمادے۔ محض اللہ تعالیٰ کے لئے اس پر آشوب زمانہ میں جو دل سخت ہو رہے ہیں آگے سے ، آگے بڑھانا کچھ تھوڑی بات نہیں ہے۔ انشاء اللہ القدیر ۔ آپ ایک بڑے ثواب کا حصہ پانے والے ہیں کچھ تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ مجھ کو خواب آیا تھا کہ ایک جگہ میں بیٹھا ہوں یک دفعہ کیا دیکھتا ہوں کہ غیب سے کسی قدر روپیہ میرے سامنے موجود ہو گیا ہے۔ میں حیران ہوا کہ کہاں سے آیا۔ آخر میری یہ رائے ٹھہری کہ خدا تعالیٰ کے فرشتہ نے ہماری حاجات کے لئے یہاں رکھ دیا ہے ۔ پھر ساتھ الہام ہوا کہ انی مُرْسِلٌ إِلَيْكُمُ هَدِيَّةً ہے کہ میں تمہاری طرف ہدیہ بھیجتا ہوں اور ساتھ ہی میرے دل میں پڑا کہ اس کی یہی تعبیر ہے کہ ہمارے مخلص دوست حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب اس فرشتہ کے رنگ میں متمثل کئے گئے ہوں گے اور غالبا وہ روپیہ بھیجیں گے ۔ اور میں نے اس خواب کو عربی زبان میں اپنی کتاب میں لکھ لیا۔ چنانچہ کل اس کی تصدیق ہوگئی ۔ الحمد للہ ! یہ قبولیت کی نشانی ہے کہ مولیٰ کریم نے خواب اور ل تذکرۃ صفحہ ۲۲۵ ۔ ایڈیشن چہارم یه الحکم ۲۱، ۲۸ مارچ ۱۹۱۸ ء صفحه ۱۳