مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 304
مکتوبات احمد ۳۰۴ جلد دوم خدا تعالیٰ جلدان مشکلات سے رہائی بخشے ۔ آمین ۔ اپیل مقدمہ جرمانہ دائر کیا گیا ہے ۔ مگر حکام نے مستغیث کی طرف سے یعنی کرم دین کی مدد کے لئے سرکاری وکیل مقرر کر دیا ہے۔ یہ امر بھی اپیل میں ہمارے لئے بظاہر ایک مشکل کا سامنا ہے ۔ کیونکہ دشمن کو وکیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں وہ بہت خوش ہو گا اور اس کو بھی اپنی فتح سمجھے گا۔ ہر طرف دشمنوں کا زور ہے ۔ خون کے پیاسے ہیں ۔ مگر وہی ہو گا جو خواستہ ایز دی ہے۔ ۲ دسمبر ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار ☆☆☆ مرزاغلام احمد عفی عنہ