مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 305
مکتوبات احمد ۳۰۵ مکتوب نمبر ۸۷ دستی جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ رات مجھے مولوی صاحب نے خبر دی کہ آپ کی طبیعت بہت بیمار تھی ۔ تب میں نماز میں آپ کے لئے دعا کرتا رہا۔ چند روز ایک دینی کام کے لئے اس قدر مجھے مشغولی رہی کہ تین راتیں میں جاگتا رہا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفا بخشے ۔ میں دعا میں مشغول ہوں اور بیماری مومن کے لئے کفارہ گناہ ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے آمین ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ :۔ یہ مکتوب حضرت نواب صاحب قبلہ کے ایک خط کے جواب میں ہے جو حسب ذیل ہے۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم مجھ کو اس دفعہ نزلہ کچھ عجیب طرح کا ہوا ہے ۔ بالکل بخار کی سی کیفیت رہتی ہے۔ پہلے زکام ہوا۔ اس میں سوزش تو کسی قدر کم تھی مگر ضعف اس میں بھی تھا۔ سر میں غبار ۔ اس سے ذرا افاقہ ہوا، میں نے سمجھا کہ اب آرام ہو گیا ۔ مگر اسی روز کھانسی ہو گئی ۔ اب سینہ میں جس طرح چُھری سے ۔ ۔ ۔ کھر چتے ہیں اس طرح خراش ہو رہی ہے اور سر میں ، بدن میں کسل ۔ کمر میں درد ہو گیا ۔ چونکہ قبض چھتے ہیں اس ہورہی ہے اور سر میں، میں کمر میں درد ہوگیا۔ چونکہ فیض بھی رہتی ہے۔ اس لئے سر میں غبار رہتا ہے ۔ کل ذرا طبیعت بحال ہوئی تھی مگر آج کچھ باقی ۔ استدعائے دعا ۔ ( راقم محمد علی خاں )