مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 291
مکتوبات احمد ۲۹۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۸۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عزیزی محبی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس وقت آپ کا پریشہ کا پریشانی سے بھرا ہوا خط پڑھ کر میرے دل کو دل کو اس قدر قلق اور اضطراب کا صدمہ پہنچا جو میں بیان نہیں کر سکتا ۔ مجھے بباعث لحوق امراض وصدمات ضعف قلب ہے۔ کسی مخلص دوست کے غم سے بھری ہوئی بات کو سن کر اس قدر متاثر ہو جاتا ہوں کہ گویا وہ غم میرے پر ہی وارد ہو گیا۔ مجھے آپ کی غمخواری کیلئے بے اختیار ایک کشش اور کرب دل میں پیدا ہو گیا ہے ۔ انشاء اللہ القدیر میں پوری توجہ سے آپ کیلئے دعا کروں گا ۔ مگر اے عزیز ! آپ کو یادر ہے ۔ ہمارا آقا و مولیٰ رَبُّ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ کی نہایت درجہ کا مہربان اور رحیم و کریم ہے کہ اپنے گنہ گار بندوں کی پردہ پوشی کرتا ہے اور آخر وہی ہے جو اُن کے زخموں پر مرہم رکھتا ہے اور اُن کی بیقراری کی دعاؤں کو سنتا ہے۔ کبھی کبھی وہ اپنے بندہ کی آزمائش بھی کرتا ہے لیکن آخر کار رحم کی چادر سے ڈھانک لیتا ہے۔ اُس پر جہاں تک ممکن ہو تو گل رکھو اور اپنے کام اُس کو سونپ دو۔ اُس سے اپنی بہبودی چاہو مگر دل میں اُس کی قضاء و قدر سے راضی رہو۔ چاہئے کہ کوئی چیز اُس کی رضا سے مقدم نہ ہو۔ میں آپ کیلئے بہت دعا کرتا ہوں اور کروں گا اور اگر کچھ معلوم ہوا تو آپ کو اطلاع دوں گا ۔ آپ درویشانہ سیرت سے ہر یک نماز کے بعد گیارہ دفعہ لاحول ولا قوة الا بالله العلى العظيم پڑھیں اور رات کو سونے کے وقت معمولی نماز کے بعد کم سے کم اکتالیس دفعہ درود شریف پڑھ کر دو رکعت نماز پڑھیں اور ہر یک سجدہ میں کم سے کم تین دفعہ یہ دعا پڑھیں یاحی یا قیوم برحمتک استغیث کے پھر نماز پوری کر کے سلام پھیر دیں اور اپنے لئے دعا کریں ۔ اور مرزا خدا بخش کو کہہ چھوڑیں کہ جلد جلد مجھے اطلاع دیویں ۔ دہلی میں آ کر میری طبیعت بہت علیل ہو گئی ہے ۔ اس وقت خارش کی پھنسیاں ایسی ہیں جیسے شاخ کو پھل لگا ہوا ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے بخار بھی رہا۔ ریزش بھی الرعد: ۱۷ 12 بخاری کتاب الصلوة باب ما يقول اذا سمع المنادى