مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 285 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 285

مکتوبات احمد ۲۸۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں دعا میں مصروف ہوں خدا تعالیٰ جلد تر آپ کے لئے کوئی راہ کھولے ۔ دنیا کی مشکلات بھی خدا تعالیٰ کے امتحان ہوتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس امتحان سے نجات نا۔ میں اس پر ایمان رکھتا ہوں اور نیز تجربہ بھی کہ آخر دعائیں قبول ہو کر کوئی مخلصی کی را پیدا کی جاتی ہے اور کثرت دعاؤں کے ساتھ آسمان پر ایک خلق جدید اسباب کا ہوتا ہے یعنی بحکم ربی نئے اسباب پیدا کئے جاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ سچ ہے کہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ جو انقلاب تدبیر سے نہیں ہو سکتا وہ دعا سے ہوتا ہے۔ بایں ہمہ دعا کے ثمرات دیکھنے کیلئے صبر درکار ہے جیسا کہ حضرت یعقوب کی دعاؤں کا اخیر نتیجہ یہ ہوا کہ باراں برس کے ( بعد) یوسف زندہ نکل آیا۔ ایمان میں ایک عجیب برکت ہے جس سے مردہ کام زندہ ہو جاتے ہیں ۔ سو آپ نہایت مردانہ استقامت سے کشائش وقت کا انتظار کریں۔ اللہ تعالیٰ کریم و رحیم ہے اور میری طرف سے اور والدہ محمود کی طرف سے گھر میں السلام علیکم ضرور کہہ دیں ۔ ۱۲ جنوری ۱۹۰۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ المؤمن : ٦١ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ حيح خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہے ۔ (عرفانی)