مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 286
مکتوبات احمد ۲۸۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۶ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ قادیان میں تیزی سے طاعون شروع ہو گئی ہے ۔ آج میاں محمد افضل ایڈیٹر اخبار البدر کا لڑکا جاں بلب ہے۔ نمونیا پلیگ ہے۔ آخری دم معلوم ہوتا ہے۔ ہر طرف آہ وزاری ہے ۔ خدا تعالیٰ فضل کرے۔ ایسی صورت میں میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ آپ اخیر اپریل ۱۹۰۵ء تک ہرگز تشریف نہ لاویں۔ دنیا پر ایک تلوار چل رہی ہے ۔ خدا تعالی رحم فرماوے ۔ باقی خدا تعالیٰ کے فضل سے سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ☆