مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 284
مکتوبات احمد ۲۸۴ جلد دوم سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ مصیبت اور ابتلا کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں ۔ ہر حملہ کہ داری نکنی اللہ اور ابتلا کو نامردی۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ صبر کے ساتھ آخری دن کا انتظار کریں گے تو انجام کار میری دعاؤں کا نمایاں اثر ضرور دیکھ لیں گے۔ باقی سب خیریت ہے۔ میری طرف سے اور والدہ محمود کی طرف سے اپنے گھر میں السلام علیکم کہہ دیں اور بچوں کو پیار۔ راقم خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکرر یہ کہ اپیل خدا تعالیٰ کے فضل سے منظور ہو گیا ہے اور سات سو روپیہ جیسا کہ دستور ہے إِنْ شَاءَ الله واپس مل جائے گا اس لئے میں نے کہہ دیا ہے کہ جب وہ روپیہ ملے تو وہ آپ کی خدمت میں بھیج دیا جائے کیونکہ مشکلات کے وقت میں آپ کو ہر طرح سے روپیہ کی ضرورت ہے۔ والسلام غلام احمد عفی عنہ نوٹ از مؤلف: اپیل بمقد مہ کرم الدین کا فیصلہ ۷ جنوری ۱۹۰۵ء کو لکھا گیا تھا اس لئے اس کے جلد بعد کا یہ مکتوب ہے۔