مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 283
مکتوبات احمد ۲۸۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بحمد الله اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو تمام عموم ہموم سے نجات بخشے ۔ آمین ۔ میری طبیعت به نسبت سابق اچھی ہے ۔ صرف کثرت پیشاب اور دورانِ سر کی شکایت ہے اور بعض اوقات ضعف قلب ایسا ہو جاتا ہے کہ ہاتھ پیر سر د ہو کر ایسے ہو جاتے ہیں کہ گویا ان میں ایک قطرہ خون نہیں اور زندگی خطرناک معلوم ہوتی ہے ۔ پھر کثرت سے دبانے سے وہ حالت جاتی رہتی ہے۔ میں تو جانتا ہوں کہ ضرور تھا کہ ایسا ہوتا تا وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی کہ جو دو زرد چادروں کی نسبت بیان فرمائی گئی ہے۔ دشمن ہر طرف جوش و خروش میں ہے۔ خدا تعالیٰ دوستوں کو وہ اعتقاد بخشے کہ جو صحابہ رضی اللہ عنہم کو عطا کیا گیا تھا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں سے جن کے دل صاف ہیں اور روح پاک ہیں اور ایمانی ترقی کی استعداد رکھتے ہیں خدا تعالیٰ ضرور اُن کو ایمانی ترقی بخشے گا ۔ اور جو لوگ نفسانی اغراض اور دنیا پرستی سے سخت ملوث اور دنیا کو دین پر مقدم رکھتے ہیں میں ہمیشہ ان کی حالت سے ڈرتا ہوں کہ ٹھوکر نہ کھاویں اور ایمان اور سعادت سے خارج نہ ہو جاویں لیکن میں اس بات کے لکھنے سے بہت ہی خوش ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے آپ میں ہر یک موقعہ پر دلی ہمدردی اور اخلاص کا نمونہ پایا۔ پس یہ نشان اس بات کا ہے کہ گو آپ کو دنیا کے تردد کی وجہ سے ہزار ہا غم ہوں لیکن بہر حال آپ دین سے محبت رکھتے ہیں ۔ یہی ایک ایسی چیز ہے جس سے آخر کار ہر ایک غم سے رہائی دی جاتی ہے ۔ میں ، جہاں تک مجھ سے ممکن ہے آپ کے لئے دعا میں مشغول ہے۔ لے اور میرا ایمان ہے کہ یہ دعا ئیں خالی نہیں جائیں گی ۔ آخر ایک معجزہ کے طور پر ظہور میں آئیں گی اور میں انشاء اللہ دعا کرنے میں سست نہیں ہونگا ۔ جب تک اس قسم کا معجزہ نہ دیکھ لوں ۔ پس آپ کو اپنے دل پر غم غالب نہیں کرنا چاہئے ۔ ہونے ہوتا رہے کے جیسا کہ وو - نقل مطابق اصل ۔ مؤلف کے اصل مکتوب میں ” ہوتا رہے“ کے الفاظ ہیں ۔ غالبا مراد ہوگی 66 ہونے والا ہوتا رہے ہونے کے بعد ایک لفظ کٹا ہوا بھی ہے۔