مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 277 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 277

مکتوبات احمد ۲۷۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۷۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں اس کام میں بالکل دخل نہیں دیتا ۔ آپ کا کلی اختیار ہے ۔ اس وقت مجھے وہی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد آتی ہے ۔ اَنْتُمْ اَعْلَمُ بِأَمُورِ دُنْيَاكُمْ۔ اور سرمایہ لنگر خانہ کا یہ حال ہے کہ گھر میں دیکھتا ہوں کہ کوئی ایسا دن نہیں گزرا کہ کچھ روپیہ نہیں دیا۔ مگر ساتھ ہی ساتھ اس کا خرچ متفرق ہوتا رہا۔ میرے پاس اس وقت شائد پانچ سوروپیہ کے قریب ہوگا جو لنگر خانہ کے لئے جمع تھے۔ باقی سب خرچ ہو چکا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ یہ بھی ایک ابتلا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ روپیہ بہت جمع ہوتا ہے اور میرے پاس کچھ نہیں رہتا ۔ اگر کوئی ان اخراجات کا ذمہ دار ہو جو ہر ایک پہلو سے ہو رہے ہیں تو وہ اس روپیہ کو اپنے پاس رکھے تو مجھے اس رنج و بلا سے سبکدوشی ہو ۔ خواہ مخواہ تفرقہ طبیعت ہر وقت لگا رہتا ہے اور موجب آزار ٹھہرتا ہے۔ لے صحیح مسلم کتاب الفضائل