مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 276

مکتوبات احمد ۲۷۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ حال معلوم ہوا مجھ کو پہلے ان مجبوریوں کا مفصل حال معلوم نہ تھا اب معلوم ہوا۔ اس لئے میں اپنے خیال کو ترک کرتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے آمین ۔ میں نے ان دنوں میں آپ کے لئے بہت بہت دعا کی ہے اور دعا کرنے کا ایسا موقعہ ملا کہ کم ایسا ملتا ہے۔ الحمد للہ ۔ امید کہ جلد یا کسی دیر سے ان دعاؤں کا ضرور اثر ظاہر ہو جائے گا۔ دوسرے آپ کو یہ تکلیف دیتا ہوں۔ میں بروز پنجشنبه ۲۷ اکتو بر ۱۹۰۴ ء سیالکوٹ کی طرف مع اہل و عیال جاؤں گا اور شاید ایک ہفتہ تک وہاں رہوں اور شاید دو روز کیلئے کڑیانوالہ ضلع گوجرانوالہ میں جاؤں اور میرے ساتھ اہل وعیال اور چھوٹے بچے ہیں ۔ آپ براہ مہربانی ہفتہ عشرہ کے لئے مرزا خدا بخش صاحب کو میرے اس سفر میں ہمراہ کر دیں تا ایک حصہ حفاظت اور کام کا ان کے سپرد کیا جائے ۔ امید ہے کہ دس دن تک بہر حال یہ سفر طے ہو جائے گا۔ اگر وہ قادیان آ جائیں اور ساتھ جائیں تو بہتر ہے۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۲۴ راکتو بر ۱۹۰۴ء ☆۔۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ