مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 275
مکتوبات احمد ۲۷۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ میں برابر آپ کی ہر ایک کامیابی کیلئے نماز میں دُعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ ( کو ) مشکلات سے نجات بخشے ۔ آمین ۔ گھر میں میری طرف سے اور والدہ محمود احمد کی طرف سے السلام علیکم کہہ دیں۔ میں اُن کی شفا کے لئے بھی دعا کرتارہتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ شفا بخشے۔ آمین دوسرے ضروری امر یہ ہے کہ ایک شہادت واقعہ کے لئے آپ کو گورداسپور میں تکلیف دینے کیلئے ضرورت پڑی ہے باوجود یکہ مجھ کو علم ہے کہ آپ کا لاہور سے ایسے موقعہ پر نکلنا بہت مشکل ہے مگر تا ہم یہ ضرورت اشد ضرورت ہے ۔ بجز اس شہادت کے معاملہ خطر ناک ۔ خطرناک ہے۔ شاید تار کے ذریعہ ۔ سے آپ کو خواجہ صاحب اطلاع دیں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ ۹ رستمبر ۱۹۰۴ء ( ب ) والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار مرتب کا ہے ۔