مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 273
مکتوبات احمد ۲۷۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۵ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سید عنایت علی صاحب کو اس نوکری کی پرواہ نہیں ہے ۔ ورنہ باوجود اس قدر بار بار لکھنے کے کیا باعث کہ جواب تک نہ دیا۔ اس صورت میں آپ کو اختیار ہے جس کو چاہیں مقرر کر دیں۔ اور یہ بھی آپ کی مہربانی تھی ورنہ نوکروں کے معاملہ میں بار بار کہنے کی کیا ضرورت تھی ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۶۶ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جب کہ وہ خود استعفاء بھیجتا ہے تو آپ حق ترحم ادا کر چکے ۔ اس صورت میں اس اس کی جگہ بھیج سکتے ہیں ۔ آپ پر کوئی اعتراض نہیں کہ آپ نے موجودہ حالت کے لحاظ سے یہ انتظام کیا ہے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ