مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 270 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 270

مکتوبات احمد ۲۷۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۲ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط آج کی ڈاک میں پہنچا۔ پہلے اس سے صرف بہ نظر ظاہر لکھا گیا تھا۔ اب مجھے یہ خیال آیا ہے کہ تو کلا علی اللہ اس ظاہر کو چھوڑ دیں ۔ قادیان ابھی تک کوئی نمایاں کمی نہیں ہے۔ ابھی اس وقت جو لکھ رہا ہوں ایک ہندو بیجنا تھ نام جس کا گھر گویا ہم سے دیوار به دیوار ہے ۔ چند گھنٹہ بیمار رہ کر راہی ملک بقا ہوا۔ بہر حال خدا تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کر کے آپ کو اجازت دیتا ہوں کہ آپ بخیر و عافیت تشریف لے آویں ۔ شب بیداری اور دلی تو جہات سے جو عبدالرحمٰن کے لئے کی گئی میرا دل و دماغ بہت ضعیف ہو گیا ہے۔ بسا اوقات آخری دم معلوم ہوتا تھا۔ یہی حقیقت دعا ہے۔ کوئی مرے تا مرنے والے کو زندہ کرے۔ یہی الہی قانون ہے ۔ سو میں اگر چہ نہایت کمزور ہوں لیکن میں نے مصم ارادہ کر لیا ہے کہ آپ جب آئیں تو پھر چند روز دردانگیز دعاؤں سے فضل الہی کو طلب کیا جائے ۔ خدا تعالیٰ صحت اور تندرستی رکھے۔ سو آپ بلا توقف تشریف لے آویں ۔ اب میرے کسی اور خط کی انتظار نہ کریں ۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆☆☆