مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 269 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 269

مکتوبات احمد ۲۶۹ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۱ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ الحمد لله والمنة عزیز عبد الرحمن خاں صاحب کی طبیعت اب روبہ صحت ہے ۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ ۔ اب میرے نزدیک ( واللہ اعلم ) مناسب یہ ہے کہ اگر ڈاکٹر مشورہ دیں تو عبدالرحمٰن کو قادیان میں لے آویں ۔ اس میں آب و ہوا کی تبدیلی بھی ہو جائے گی ۔ ریل میں تو کچھ سفر کی تکلیف نہیں ۔ بٹالہ سے ڈولی کی سواری ہو سکتی ہے۔ بظاہر بات تو یہ عمدہ ہے، تفرقہ دور ہو جائے گا ۔ اس جگہ قادیان میں آج کل طاعون کا بہت زور ہے۔ اردگرد کے دیہات تو قریباً ہلاک ہو چکے ہیں ۔ باقی اس جگہ سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆☆☆