مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 266
مکتوبات احمد ۲۶۶ جلد دوم اس مکتوب نمبر ۵۸ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ س وقت تار کے نہ پہنچنے سے بہت تفکر اور تردد ہوا۔ خدا تعالیٰ خاص فضل کر کے شفاء بخشے ۔اس جگہ دور بیٹھے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ اصل حالت کیا ہے۔ اگر کوئی صورت ایسی ہو کہ عبدالرحمٰن کو ساتھ لے کر قادیان آ جاویں۔ تو رو برو دیکھنے سے دعا کے لئے ایک خاص جوش پیدا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شفاء بخشے اور وہ آپ کے دل کا درد دور کرے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ ۲۵ مارچ ۱۹۰۴ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان