مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 265

مکتوبات احمد ۲۶۵ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۷ ۲۸ مئی ۱۹۰۳ء کو تعلیم الاسلام کالج کی افتتاحی کارروائی کے اختتام پر حضرت نواب صاحب نے حضور کی خدمت میں ذیل کا عریضہ تحریر کیا ۔ ( مرتب ) سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مولانا مولوی عبدالکریم صاحب کی زبانی معلوم ہوا کہ حضور کی طبیعت نصیب اعداء علیل ہے اس لئے حضور تشریف نہیں لا سکتے ۔ گو کہ اس سے ایک گونہ افسوس ہوا مگر وہ کلمات جو مولانا موصوف نے نیا بتاً فرمائے ، ان سے روح تازہ ہوگئی اور خدا وند تعالیٰ کے فضل اور حضور کی دعاؤں کے بھروسہ پر کارروائی شروع کی گئی۔ جلسہ نہایت کامیابی سے تمام ہوا اور کالج کی رسم افتتاح ہوگئی ۔ اطلاعاً گذارش ہے خدا وند تعالیٰ حضور کو صحت عطا فرمائے ۔ حضور نے دعا فرمائی ہو گی ۔ اب بھی ۔ استدعائے دعا ہے۔ جواباً حضور نے تحریر فرمایا :۔ راقم محمد علی خاں بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ رات سے مجھ کو دل کے مقام پر درد ہوتی تھی اس لئے حاضر نہیں ہو سکا لیکن میں نے اُسی حالت میں بیت الدُّعا میں نماز میں اس اس کالج کے لئے بہت دعا کی ۔ غالباً آپ کا وہ وقت اور میری دعاؤں کا وقت ایک ہی ہوگا ۔ خدا تعالیٰ قبول فرما دے ۔ آمین ثم آمین ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ☆ الحکم ۲۴ جون ۱۹۰۳ء