مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 264
مکتوبات احمد ۲۶۴ جلد دوم نوٹ از مؤلف: مکتوب ہذا و مکتوب ۵۴ کی تعیین تاریخ اس امر سے ہوتی ہے کہ صاحبزادی امت النصیر صاحبہ کی ولادت ۲۸ جنوری ۱۹۰۳ء اور وفات چند ماہ بعد کی ہے مکتوب سابق میں چار بجے کے بعد جلد صبح کی نماز کا وقت ہو جانے کا ذکر ہے۔ یہ وقت اپریل مئی میں ہوتا ہے مکتوب ۵۴ کے آخر پر حضور نے تاریخ درج فرمائی ہے جواب پوری طرح پڑھی نہیں جاتی کچھ ارمئی ۱۹۰۳ء پڑھا جاتا ہے۔