مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 263
مکتوبات احمد ۲۶۳ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے تو رات کے خواب سے کے سے کہ ایک قسم کا کشف تھا نہایت خوشی ہوئی کہ اندازہ سے باہر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز پر قادر ہے ۔ کل سے میں نے ارادہ کیا ہے کہ آپ کی دعا کے ساتھ اُن کو بھی شریک ن کر دوں ۔ شاید خدا تعالیٰ نے یہ نمونہ اس لئے دکھایا ہے کہ میں ایک مستعد نفس کیلئے نماز میں دُعا کرتا رہا ہوں ۔ اصل میں دنیا اندھی ہے ۔ کسی شخص کی باطنی حالت کو معلوم نہیں کر سکتی بلکہ دنیا تو دنیا خودانسان جب تک وہ دن نہ آوے، اپنی حالت سے بے خبر رہتا ہے۔ ایک شہزادہ کا حال لکھا ہے کہ شراب پیتا اور سارنگی بجایا کرتا تھا۔ اتنے میں ایک بزرگ با خدا اس کو چہ میں سے گذرے اور قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ یعنی کیا اب تک وقت نہیں آیا کہ مومنوں کے دل خدا کے لئے فروتنی کریں اور اُس سے ڈریں۔ پس جب آیت اُس شہزادہ نے سنی فی الفور سارنگی کو توڑ دیا اور خدا کے خوف سے رونا شروع کیا اور کہا کہ وقتم رسید وقتم رسید ۔ اور کہتے ہیں کہ وہ آخر کار بڑے اولیاء سے ہو گیا ۔ سو یہ کشف کچھ ایسی ہی خوشخبری سنا رہا ہے۔ اس لئے کل میں نے ارادہ کیا کہ ہماری دولڑکیاں ہیں مبارکہ اور امتہ النصیر ۔ پس امتہ الحمید بیگم کو بھی اپنی لڑکی بنالیں اور اس کے لئے نماز میں بہت دعائیں کریں تا ایک آسمانی روح خدا اُس میں پھونک دے ۔ وہ لڑکیاں تو ہماری کمسن ہیں شاید ہم ان کو بڑی ہوتی دیکھیں یا عمر وفا نہ کرے ۔ مگر یہ لڑکی جوان ہے ممکن ہے کہ ہم باطنی توجہ سے اس کی ترقی بچشم خود دیکھ لیں ۔ پس جب کہ ہم ان کو لڑ کی بناتے ہیں تو پھر آپ کو چاہئے کہ۔ ہماری لڑکی ( کے ساتھ زیادہ ہمدردی اور محبت اور وسیع اخلاق سے پیش آئیں ۔ والسلام ۔ خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ا الحديد: 12 خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہے۔