مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 257
مکتوبات احمد ۲۵۷ جلد دوم کہ آپ پھر یہ ثواب حاصل کریں کہ جو کچھ وظیفہ آپ نے مولوی صاحب موصوف کا مقرر فرما رکھا ہے اس میں سے مبلغ بیس رو پید ان کے نام قادیان میں بھیج دیں اور باقی اُن کے صاحبزادہ کے نام جس کا نام سید محمد اسماعیل ہے بمقام امروہہ شاہ علی سرائے روانہ فرما دیں ۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر دے گا اور میرے نام جو آں محب نے روپیہ بھیجا تھا وہ پہنچ گیا تھا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ والسلام ۱۲ / دسمبر ۱۹۰۰ء مکتوب نمبر ۵۲ ملفوف خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ دس روز کے قریب ہو گیا کہ آپ کو دیکھا نہیں ۔ غائبانہ آپ کی شفاء کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ مگر چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس آکر سنت عیادت کا ثواب بھی حاصل کروں ۔ آج سرگردانی سے بھی فراغت ہوئی ہے اور لڑکی کو بھی بفضلہ تعالی آرام ہے ۔ ۶ را گست ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد ☆