مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 247 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 247

مکتوبات احمد ۲۴۷ جلد دوم مکتوب نمبر ۴۵ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمۂ تعالیٰ ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے منظور ہے کہ مرزا خدا بخش صاحب کی روانگی ۱۰ ستمبر ۱۸۹۹ء تک ملتوی رکھی جاوے اور آپ کی قادیان میں تشریف آوری کے لئے میں پسند نہیں کرتا کہ ۲۲ رستمبر ۱۸۹۹ء کے پہلے آپ تشریف لاویں ۔ کیونکہ ۲۲ رستمبر ۱۸۹۹ء سے پہلے سخت گرمی اور پریشانی اور بیماریوں کے دن ہیں ۔ ریل کی سواری بھی ان دنوں میں ایک عذاب کی صورت معلوم ہوتی ہے اور معدہ ضعیف اور وبائی ہوا حرکت میں ہوتی ہے ۔ لیکن ۲۲ رستمبر کے بعد موسم میں ایک صریح انقلاب ہو جاتا ہے اور رات کے ہے۔ درسو سکتے ہیں اور اطمینان کے ساتھ حالت رہتی ہے۔ اس موسم میں ارادہ کو ۲ ستمبر پر فرماویں اور اس سے پہلے موسم کچا اور سفر کرنا خطر ناک ہے۔ یہی صلاح بہتر ہے۔ کوئی ایسی تجویز ہو۔ آپ کیلئے اس جگہ کوئی سامان تیار ہو جائے ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک شے پر قادر ہے ۔ ۔ ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ اس خط پر کوئی تاریخ تو درج نہیں ۔ مگر معلوم ہوتا ہے کہ یہ جولائی کے آخر یا اگست ۱۸۹۹ء کے شروع کا ہے۔ حضرت اقدس نے جو خواہش نواب صاحب کے لئے مکان کی فرمائی تھی ۔ خدا تعالیٰ نے وہ بھی پوری کر دی ۔ (عرفانی )