مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 246 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 246

مکتوبات احمد ۲۴۶ جلد دوم یادر ہے کہ مہندی بھی ایک زہر کی قسم ہے۔ اگر پانی پیا جائے تو صرف احتیاط سے ایک ماشہ برگ مہندی بھگوئیں وزن کر کے بھگوئیں ۔ ہرگز اس سے زیادہ نہ ہو۔ کیوں کہ زیادہ سخت تکلیف دہ ہے۔ اس پانی کے ساتھ گولی کھائیں اور اگر پانی مہندی کا پیا نہ جائے تو عرق گاؤ زبان کے ساتھ کھائیں ۔ ہمیشہ کثرت شیرینی سے پر ہیز رکھنا ضروری ہے ۔ زیادہ خیریت ہے۔ اس وقت بھی میری طبیعت بحال نہ تھی ۔ لیکن بہر حال یہ خط میں نے لکھ دیا۔ ۲۰ / جون ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ ☆☆☆