مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 64 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 64

مکتوبات احمد ۶۴ جلد اول جعلی دستاویز مت بنا اور اپنی تحریر میں جعلسازی نہ کر، تو کسی پر تہمت مت لگا اور کسی کو الزام مت دے کہ جس کی تیرے پاس کوئی دلیل نہیں ۔ (۱۰) تو چغلی نہ کر، تو گلہ نہ کر ، تو تمامی مت کر اور جو تیرے دل میں نہیں وہ زبان پر مت لا ۔ (۱۱) تیرے پر تیرے ماں باپ کا حق ہے جنہوں نے تجھے پرورش کیا ۔ بھائی کا حق محسن کا حق ہے، سچے دوست کا حق ہے ، ہمسایہ کا حق ہے ، ہم وطنوں کا حق ہے ، تمام دنیا کا حق ہے۔ سب سے رتبہ برتبہ ہمدردی سے پیش آ ۔ (۱۲) شرکاء کے ساتھ بد معاملگی مت کر، یتیموں اور نا قابلوں کے مال کو خورد برد مت کر ۔ (۱۳) اسقاط حمل مت کر، تمام قسموں زنا سے پر ہیز کر کسی عورت کی عزت میں خلل ڈالنے کیلئے اُس پر کوئی بہتان مت لگا ۔ (۱۴) رو بخدا ہو اور رو بد نیا نہ ہو کہ دنیا ایک گذر جانے والی چیز ہے اور وہ جہاں ابدی جہان ہے بغیر ثبوت کامل کے کسی پر نالائق تہمت مت لگا کہ دلوں اور کانوں اور آنکھوں سے قیامت کے دن مواخذہ ہوگا ۔ (۱۵) کسی سے جبراً کوئی چیز مت چھین اور فرض کو عین وقت پر ادا کر اور اگر تیرا قرضدار نادار ہے تو اُس کو قرض بخش دے اور اگر اتنی طاقت نہیں تو قسطوں سے وصول کر لیکن تب بھی اُس کی وسعت وقت دیکھ لے ۔ (۱۶) کسی کے مال میں لا پروائی سے نقصان مت پہنچا اور نیک کاموں میں مدد دے۔ (۱۷) اپنے ہمسفر کی خدمت کر اور اپنے مہمان سے تواضع سے پیش آ ۔ سوال کرنے والے کو خالی مت پھیر اور ہر ایک جاندار بھوکے پیاسے پر رحم کر ۔ (۱۸) لوگوں کی راز جوئی مت کر اور کسی کے گھر میں بغیر اُس کی اجازت کے اندرمت جا اور کسی شخص کو دھو کہ دینے کی نیت سے کوئی کام مت کر، دعا اور فریب اور نفاق سے دور رہ اور ہر ایک شخص سے صفادلی سے معاملہ کر اور یتیموں اور ہمسایوں اور غریبوں خواہ رشتہ دار ہوں خواہ غیر تعلق والے ہوں اور ساتھ والے مسافروں اور راہ گیروں اور غلاموں پر مہربانی کرو۔ خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ