مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 65 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 65

مکتوبات احمد ۶۵ جلد اول پنڈت لیکھرام صاحب آریہ مسافر کشتہ اعجاز مسیحائی کے نام پنڈت لیکھرام صاحب آریہ مسافر کا نام مشہور ہے ۔ یہ وہ شخص ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اپنی قضا و قدر کے متعلق نشان مانگا تھا اور آخر اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندہ کو اطلاع دی اور ایک پیشگوئی اس کے متعلق شائع کی گئی کہ چھ سال کے اندر وہ ایک خارقِ عادت عذاب سے ہلاک ہوگا۔ عذاب کی نوعیت بھی اشتہار مذکور میں ظاہر کی گئی تھی جیسا کہ اس شعر سے ظاہر ہے۔ پنڈت الا اے دشمن نادان و بے راہ بترس از تیغ بر آن محمد فرمودہ الہی موافق ۱۶ مارچ ۱۸۹۷ ء کو یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ اس پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی کتابوں میں درج ہے یہاں مجھے اس کی مزید تصریح کی ضرورت نہیں ۔ صرف اس مقصد کے لئے یہ نوٹ لکھ دیا ہے کہ تا کہ پڑھنے والوں کو ایک سرسری علم رت لیکھرام صاحب کشتہ اعجاز مسیحائی کے متعلق ہو جاوے۔ وہ اشتہار جو حضرت مسیح موعود نے مختلف لیڈران مذاہب کے نام بغرض مقابلہ روحانی دیا تھا جس کے لئے پنڈت اندرمن مراد آبادی نے آمادگی ظاہر کی تھی اور بالآخر جب روپیہ اس کے پاس بھیجا گیا تو وہ لاہور سے بھاگ گئے ۔ اسی اشتہار کے سلسلہ میں پنڈت لیکھرام صاحب نے بھی نشان بینی کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا اور نے خط و کتابت شروع کی چنانچہ اس سلسلہ میں جو خطوط حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پنڈت لیکھرام صاحب کو لکھے وہ انشاء اللہ العزیز ذیل میں درج ہونگے ۔ یہ ظاہر کر دینا بھی ضروری ہے کہ ان خطوط کے اندراج میں کسی خاص ترتیب کو مد نظر نہیں رکھا گیا ۔ بلکہ صرف جمع کر دینا ز بر نظر ہے ۔ ( یعقوب علی عفی اللہ عنہ ) ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔