مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 53
مکتوبات احمد ۵۳ جلد اول شہادتیں ہوں تحریر کر دیں جس کو متعد د انگریزی اُردو اخباروں میں شائع کیا جاوے گا ، ہم سے اپنی شرط دوسو روپیہ ماہوار حرجانہ یا جو آپ پسند کریں اور ہم اُس کی ادائی کی طاقت بھی رکھیں ۔ عدالت میں رجسٹری کرائیں بالآخر یہ عاجز حضرت خداوند کریم جل شانہ کا شکر ادا کرتا ہے جس نے اپنے سچے دین کے براہین ہم پر ظاہر کئے اور پھر اُن کی اشاعت کیلئے ایک آزاد سلطنت کی حمایت میں جو گورنمنٹ انگلشیہ ہے، ہم کو جگہ دی ۔ اس گورنمنٹ کا بھی حق شناسی کی رو سے یہ عاجز شکر یہ ادا کرتا رو۔ ہے ۔ والسلام علی من اتبع الہدی ۔ فقط راقم خاکسار غلام احمد قادیانی ر مارچ ۱۸۸۵ء مطابق ۲۹ جمادی الاول ۱۳۰۲ھ