مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 51 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 51

مکتوبات احمد ۵۱ جلد اول مکتوب نمبر ۹ خط جو مختلف مذاہب کے لیڈروں کے نام بھیجا گیا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بعد ما و جب گزارش ضروری یہ ہے کہ یہ عاجز ) مؤلف براہین احمد یہ ) حضرت قادر مطلق جل شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی و فروتنی وغربت و تذلل و تواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راہ راست سے بے خبر ہیں صراط مستقیم ( جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں ) دکھاوے۔ اسی غرض سے کتاب براہین احمد یہ تالیف پائی ہے جس کے ۳۷ جز چھپ کر شائع ہو چکے ہیں اور اس کا خلاصہ مطلب اشتہار ہمراہی خط ہذا میں مندرج ہے۔ لیکن چونکہ پوری کتاب کا شائع ہونا ایک طویل مدت پر موقوف ہے اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل بغرض اتمام حجت یہ خط ( جس کی دوسو چالیس کا پی چھپوائی گئی ہیں ، معہ اشتہار انگریزی جس کی آٹھ ہزار کاپی چھپوائی گئی ہیں ) شائع کیا جاوے اور اُس کی ایک ایک کاپی بخدمت معزز بر همو صاحبان و آریہ صاحبان و نیچری صاحبان و حضرات مولوی صاحبان جو وجود خوارق وکرامت سے منکر ہیں اور اس وجہ سے اس عاجز پر بدظن ہیں ارسال کی جاویں۔ یہ ان حضرات نیچر یہ یا مولوی صاحبان کو کہا جاتا ہے جو اسلام کو مانتے ہیں اور پھر وجود خوارق اور کرامات سے منکر اور اس عاجز پر بدظن ہیں ۔ یہ تجویز اپنی فکر اور اجتہاد سے نہیں قرار پائی ہے بلکہ حضرت مولیٰ کریم کی طرف سے اس کی اجازت ہوئی ہے اور بطور پیشگوئی یہ بشارت ملی ہے کہ اس خط کے مخاطب ( جو خط پہنچنے پر رجوع نہ کریں گے ) ملزم و لا جواب و مغلوب ہو جاویں گے۔ بناء علیہ پر یہ خط چھپوا کر آپ کی خدمت میں ( اس نظر سے کہ آپ اپنی قوم میں معزز اور مشہور اور مقتدر ہیں ) ارسال کیا جاتا ہے اور آپ کے کمال علم اور بزرگی کی نظر سے امید ہے کہ آپ حسبہ اللہ اس خط کے مضمون کی طرف سے توجہ فرما کر طلب حق میں کوشش کریں گے۔