مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 49 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 49

مکتوبات احمد ۴۹ جلد اول مکتوب نمبر ۸ بجانب پنڈت دیانند سرستی ( بانی آریہ سماج ) من آنچه شرط بلاغ است با تو میگویم خواه ملال تو خواه از سخنم پند گیر و وو واضح ہو کہ ان دنوں میں اس عاجز نے حق کی تائید کے لئے اور دینِ اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کی غرض سے ایک نہایت بڑی کتاب تالیف کی ہے جس کا نام ” براہین احمدیہ ہے۔ چنانچہ اُس میں سے تین حصے چھپ کر مشتہر ہو چکے ہیں اور حصہ چہارم عنقریب چھپنے والا ہے۔ حصہ سوم میں اس بات کا کافی ثبوت موجود ہے کہ سچا دین جس کے قبول کرنے پر نجات موقوف ہے دین اسلام ہے کیونکہ سچائی کے معلوم کرنے کے لئے دو ہی طریق ہیں ۔ ایک یہ کہ عقلی دلائل سے کسی دین کے عقائد صاف اور پاک ثابت ہوں ۔ دوسرے یہ کہ جو دین اختیار کرنے کی علت غائی ہے یعنی نجات ۔ اس کے علامات اور انوار اس دین کی متابعت سے ظاہر ہو جائیں ۔ کیونکہ جو کتاب دعوی کرتی ہے کہ میں اندرونی بیماریوں اور تاریکیوں سے لوگوں کو شفا دیتی ہوں بجز میرے دوسری کتاب نہیں دیتی تو ایسی کتاب کے لئے ضرور ہے کہ اپنا ثبوت دے۔ پس انہیں دونوں طریقوں کی نسبت ثابت کر کے دکھلایا گیا ہے کہ یہ صرف اسلام میں پائے جاتے ہیں ۔ اسلام وہ پاک مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ایسے عقائد صحیحہ پر ہے کہ جس میں سراسر جلال الہی ظاہر ہوتا ہے۔ عقائد پر ہے سراسر ہے قرآن شریف ہر ایک جز و کمال خدا کیلئے ثابت کرتا ہے اور ہر ایک نقص وزوال سے اس کو پاک ٹھہراتا ہے۔ اس کی نسبت قرآن شریف کی یہ تعلیم ہے کہ وہ بیچون و بیچگون ہے اور ہر ایک شبیہ و مانند سے منزہ ہے اور ہر ایک شکل اور مثال سے مبرا ہے۔ وہ مبداء ہے عام فیضوں کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور مرجع ہے تمام امور کا اور خالق ہے تمام کا ئنات کا اور پاک ہے ہر ایک کمزوری اور ناقدرتی اور نقصان سے اور واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور الوہیت میں اور معبودیت میں نہیں مشابہ اُس سے کوئی چیز اور نہیں جائز ہے کسی چیز سے اُس کا اتحاد اور حلول ۔ مگر افسوس کہ آپ کا اعتقاد سراسر اس کے برخلاف ہے اور ایسی روشنی چھوڑ کر تاریکی ظلمت