مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 48 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 48

مکتوبات احمد ۴۸ جلد اول اخیر میں باوا صاحب اپنے خاتمہ جواب میں یہ بات کہہ کر خاموش ہو گئے ہیں کہ سب دلائل معترض کے تو ہمات ہیں ۔ قابل تردید نہیں ۔ اس کلمہ سے زیرک اور ظریف آدمیوں نے فی الفور ۔ معلوم کر لیا ہوگا کہ باوا صاحب کو یہ لفظ کیوں کہنا پڑا۔ بات یہ ہوئی اوّل تو ہمارے معزز دوست جناب با واصاحب جواب دینے کی طرف دوڑے اور جہاں تک ہو سکا ہاتھ پاؤں مارے اور کو دے اُچھلے لیکن جب اخیر کچھ پیش نہ گئی اور عقدہ لا نخل معلوم ہوا تو آخر ہانپ کر بیٹھ گئے اور یہ کہہ دیا کہ کیا تردید کرنا ہے یہ تو تو ہمات ہیں ۔ لیکن ہر عاقل جانتا ہے کہ جن دلائل کی مقدمات یقینیہ پر بنیاد ہے وہ کیوں تو ہمات ہو گئے ۔ اب ہم اس مضمون کو ختم کرتے ہیں اور آئندہ بلا ضرورت نہیں لکھیں گے۔ راقم مرزاغلام احمد رئیس قادیان پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۴ تا ۴۶