مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 649
مکتوبات احمد ۶۴۹ جلد اول کہ فقیر کو وحدۃ الوجود میں کچھ شبہ نہیں کس قدر شرم کی بات ہے۔ کاش وجودی لوگ آیت کریمہ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ، غور سے پڑھتے اور اپنی بساط سے بڑھ کر قدم نہ رکھتے مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَابِهِمْ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا قولہ: شبہ صرف اس بات میں ہے کہ آپ کا دعوی مجدد ہونے کا اور صاحب الہام ہونے کا سچا ہے یا جھوٹا۔ اقول : یہ دعوی ایسا نہیں کہ وجودیوں کے پر تزویر مشائخ کی طرح صرف چند سادہ لوح اور بے وقوف مریدوں میں کیا گیا ہو ۔ بلکہ یہ دعوی بفضلہ تعالی و توفیقہ میدانِ مقابلہ میں کروڑ با مخالفوں کے سامنے کیا گیا ہے اور قریب تمہیں ہزار کے اس دعوی کے دکھلانے کے لئے اشتہارات تقسیم کئے گئے ۔ اور آٹھ ہزار انگریزی اشتہار اور خطوط انگریزی رجسٹری کرا کر ملک ہند کے تمام پادریوں اور پنڈتوں اور یہودیوں کی طرف بھیجے گئے اور پھر اس پر اکتفا نہ کر کے انگلستان اور جرمن اور فرانس اور یونان اور روس اور روم اور دیگر ممالک یورپ میں بڑے بڑے پادریوں کے نام اور شہزادوں اور وزیروں کے نام روانہ کئے گئے ۔ چنانچہ ان میں سے شہزادہ پرنس آف ویلز ولی عہد تخت انگلستان اور ہندوستان ، اور گلیڈسٹون وزیر اعظم اور جرمن کا شہزادہ بسمارک ہے ۔ چنانچہ تمام صاحبوں کی رسیدوں سے ایک صندوق بھرا ہوا ہے ۔ پس کیا ایسی کارروائی مکر و فریب میں داخل ہو سکتی ہے؟ کیا کسی مکار کو یہ جرات ہے کہ ایسا کام کر کے دکھلاوے؟ ہاں یہ سچ ہے کہ ان کارروائیوں سے وجود یوں کے دل پر بڑا صدمہ ہے ۔ چنانچہ اس جگہ کے وجودی بھی دیکھ دیکھ کر آتش حسد میں جل رہے ہیں کیونکہ وہ در حقیقت اللہ اور رسول کے دشمن ہیں اور وہ چاہتے ہی نہیں کہ اللہ اور رسول کا بول بالا ہو ۔ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ اور اگر آپ کے یا آپ کے کسی اور بھائی وجودی کے دل میں یہ شک ہو کہ دوسرے کفار کی طرح ہمیں لے بنی اسرائیل: ۳۷ ۲ الکهف : ٦ ٣ الصف: ۹