مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 627 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 627

مکتوبات احمد ۶۲۷ جلد اول تا اُن کی مقبولیت کی وجہ سے وہ تحریریں بلا عذر قبول کی جائیں ۔ بہر حال اب ہم اس خط کو دعا پر ختم کرتے ہیں اور مرزا صاحب کے معتقدین کو برادرانہ نصیحت دیتے ہیں کہ وہ ایسے خیالات دور از صداقت و دیانت مرزا صاحب کی طرف منسوب نہ کریں ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وصَل علی نبیک و حبيبك محمد و آله و سلم وتوفّنا في امته وابعثنا في امته واتنا ما وعدت لامته ـ ربنا اننا آمنا فاكتبنا في عبادك المومنين - وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ * خاکسار خط بتاریخ غلام احمد از قادیان هشتم ماه رمضان المبارک ۱۳۰۲ھ مطابق ۲۲ رجون ۱۸۸۵ء مکتوب نمبر ۵۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ از خاکسار غلام احمد با خویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اں مخدوم پہنچا۔ یہ عاجز بباعث در دسر و درد پہلو اس قدر بیمار رہا ار رہا کہ بعض اوقات یہ عارضہ مقدمہ موت جو ہر یک بشر کیلئے ضروری ہے معلوم ہوتا تھا ۔ اب افاقہ ہے مگر کچھ درد باقی ہے۔ اسی وجہ سے تحریر جواب سے معذور رہا۔ آپ کا خط جو استفسار اختلافات نماز میں ہے وہ بھی اس عاجز کے پاس رکھا ہے مگر کیا کیا جائے صحت پر موقوف ہے۔ بمبئی والے سوداگر کی بد معاملگی ایک ابتلاء ہے اس میں صبر بہتر ہے ۔ مقدمہ سازی و مقدمہ بازی دنیا داروں کا کام ہے جس کو خدا تعالیٰ نے بصیرت بخشی ہے وہ سب امور خدا تعالیٰ کی طرف سے دیکھتا ہے۔ سو اس میں حضرت خداوند کریم کی کچھ حکمت ہے۔ آپ صبر کریں اور خدا تعالیٰ پر توکل رکھیں ۔ اور جو کچھ حالت عسر و تنگدستی در پیش ہے۔ یہ بھی ابتلا ہے۔ ایسے وقتوں میں مردانِ خدا اُس کی طرف رجوع کرتے ہیں اور دعا اور استغفار اور ا الحشر : اا ال عمران : ٨٦ اخبار الحکم نمبر ۶ جلد ۵ - ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء و اخبار الحکم نمبر۷ جلد ۵-۲۴ فروری ۱۹۰۱ء