مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 628 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 628

مکتوبات احمد ۶۲۸ جلد اول تضرع سے استقامت و مشکل کشائی چاہتے ہیں اور حضرت ارحم الراحمین عز اسمه و قادر کریم و رحیم ہے۔ جب بندہ عاجز اپنے کرب اور قلق کے وقت میں ہر یک طرف سے قطع امید کر کے اُس کے دروازہ پر گرتا ہے اور رتا ہے اور پورے ے پورے رجوع سے دعا کرتا ہے اور دعا کرنے سے تھکتا نہیں تو خدا تعالیٰ اُس پر رحم فرماتا ہے اور اس کو مخلصی بخشتا ہے ۔ تب اُس کو دولذتیں ملتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ وہ اپنے کرب وقلق سے نجات پاتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ دعا کے قبول ہونے میں جو ایک لذت ہے۔ اس سے بھی وہ متمتع ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نہایت کریم و رحیم ہے جب بندہ یقین کامل ( سے ) اپنے دردوں اور تکلیفوں کے وقت میں اس کی طرف رجوع کرتا ہے تو ضرور وہ اُس کی سنتا ہے ۔ اس عاجز کو اس بات سے افسوس ہے کہ آپ کے چند خطوط جو علوم دین کے استفسار میں تھے۔ ان کا جواب مجھ سے نہیں لکھا گیا اور اب ضعف دماغ و دردسر کا یہ حال ہے کہ جو کچھ کھایا جاتا ہے ۔ اُس کی تبخیر ہو کر درد شروع ہو جاتا ہے۔ اس بات کی ابھی تسلی نہیں کہ عمر کا کیا حال ہے۔ بعض عوارض لاحقہ میں اندیشہ موت کا پیدا ہو جاتا ہے۔ کام کتاب کا ہنوز شروع نہیں کیا گیا ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہے گا تو یہ کتاب پوری ہو جائے گی ۔ ۲۴ جون ۱۸۸۵ ء مطابق ۱۰ رمضان ۱۳۰۲ھ مکتوب نمبر ۵۸ میر عباس علی کے نام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خبر واقعہ وفات لخت جگر آں مخدوم سے حزن واند وہ ہوا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ مومن کو اس بے ثبات گھر اور نا پائیدار جگہ میں ابتلا سے چارہ نہیں ۔ یہی عادت اللہ انبیاء ورسل اور صدیقوں کے ساتھ جاری ہے جس کو اس دنیا میں رنج نہیں پہنچتا۔ اس کا قدرومنزلت جناب الہی میں کچھ نہیں ۔ ( ۵ را پریل ۱۸۸۶ء) ح الحكم ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۲