مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 532 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 532

مکتوبات احمد ۵۳۲ جلد اول ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ اے نیچریوں کا جو آپ نے حال لکھا ہے یہ لوگ حقیقت میں دشمن دین ہیں يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ ہے لیکن خداوند قادر مطلق کے کام عقل اور قیاس سے باہر ہیں ۔ وہ ہمیشہ عاجزوں اور ضعیفوں اور کمزوروں کو متکبروں اور مغروروں پر غالب کرتا رہا ہے اور آخر کا ر ا نہیں کی فتح ہوتی رہی ہے جو خدا کے لئے متکبروں کے ہاتھ سے ستائے گئے ۔ اور اگر خدا چاہتا تو ستائے نہ جاتے لیکن یہ اس لئے ضروری ہوا کہ تا خداوند کریم اپنے الطاف خفیہ کو بصورت جلال اُن پر متحلی کرے اور نفس کے پوشیدہ عیبوں سے اُن کو خلاصی بخشے اور اُن پر اُس کا تنہا ہونا ہیکس ہونا، غریب ہونا، ذلیل ہونا، بے اقتدار ہونا ثابت کر کے عبودیت حقیقی کے اعلیٰ مراتب تک پہنچاوے۔ کسی بشر کی طاقت نہیں کہ جو اپنے منہ کی واہیات باتوں سے خدا تعالیٰ کے ارادہ کو نافذ ہونے سے روک رکھے ۔ اگر اُس کی حکمت کا تقاضا نہ ہوتا تو مزاحمین اور مخالفین کا وجود نابود ہو جاتا ۔ پر ان لوگوں کے وجود میں گروہ ثانی کے لئے بڑے بڑے مصالحہ ہیں اور بعض کمالات اُن کے اسی پر موقوف ہیں کہ ایسے لوگ بھی موجود ہوں ۔ درود شریف پڑھنے کی مفصل کیفیت پہلے لکھ چکا ہوں ۔ وہی کیفیت آپ لکھ دیں۔ کسی تعداد کی شرط نہیں ۔ اس قدر پڑھا جائے کہ کیفیت صلوٰۃ سے دل مملو ہو جائے اور ایک انشراح اور لذت اور حیواة قلب پیدا ہو جائے ۔ اور اگر کسی وقت کم پیدا ہو تب بھی بے دل نہیں ہونا چاہئے اور کسی دوسرے وقت کا منتظر رہنا چاہئے اور انسان کو وقت صفا ہمیشہ میسر نہیں آ سکتا ۔ سو جس قدر میسر آ وے اُس کو کبریت احمر سمجھے اور اُس میں دل و جان سے مصروفیت اختیار کرے۔ پہلے اس سے آپ کی طرف ایک خط لکھا گیا تھا۔ سو جیسا کچھ اُس میں لکھا گیا تھا آپ مبلغ ( پچاس ) روپیہ بھیج دیں ۔ بخدمت مولوی عبد القادر صاحب سلام مسنون ۔ ۲ جون ۸۳ ء مطابق ۲۵ / رجب ۱۳۰۰ھ ا الجمعة : ۵ النساء: ۱۵۱