مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 531 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 531

مکتوبات احمد ۵۳۱ جلد اول کی استعداد زیادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح جو شخص صاحب قوت عشقیہ ہے وہ خلق اللہ کیلئے حکم والدین رکھتا ہے اور خواہ نخواہ دوسروں کا غم اپنے گلے ڈال لیتا ہے کیونکہ قوتِ عشقیہ اُس کو نہیں چھوڑتی اور یہ خداوند کریم کی طرف سے ایک انتظامی بات ہے کہ اُس نے بنی آدم کو مختلف فطرتوں پر پیدا کیا ہے۔ مثلاً دنیا میں بہادروں اور جنگجو لوگوں کی ضرورت ہے سو بعض فطرتیں جنگجوئی کی استعدا د رکھتی ہیں ۔ اسی طرح دنیا میں ایسے لوگوں کی بھی ضرورت ہے کہ جن کے ہاتھ پر خلق اللہ کی اصلاح ہوا کرے۔ سو بعض فطرتیں یہی استعداد لے کر آتی ہیں اور قوت عشقیہ سے بھری ہوئی ہوتی ہیں ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ على الآء ظاهرها وباطنها - مولوی صاحب اگر رسالہ بھیج دیں تو بہتر ہے۔ شاہ دین صاحب رئیس لودر بیانہ کی طرف انہیں دنوں میں کتاب بھیجی گئی ۔ جب آپ نے لکھا تھا مگر انہوں نے پیکٹ ۔ واپس کیا اور بغیر کھولنے کے اوپر بھی لکھ دیا کہ ہم کو لینا منظور نہیں ۔ چونکہ ایک خفیف بات تھی اس لئے آپ کو اطلاع دینے سے غفلت ہوگئی ۔ آپ کوشش میں تو کل کی رعایت رکھیں اور اپنے حفظ مرتبت کے لحاظ سے کارروائی فرماویں اور جو شخص اس کام کا قدر نہ سمجھتا ہو یا اہلیت نہ رکھتا ہو اُس کو کچھ کہنا کہا نا مناسب نہیں ۔ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ ۲۱ رمئی ۱۸۸۳ء مطابق رجب ۱۳۰۰ھ مکتوب نمبر ۱۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بعد هذا آن مخدوم کا سعی اور کوشش کیلئے جالندھر میں تشریف لے جانا خط آمدہ آں مخدوم سے معلوم ہوا ۔ خداوند تعالیٰ ان کوششوں کو قبول فرماوے ۔ جس آیت کو ایک مرتبہ بنظر کشفی دیکھا گیا تھا ۔ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ے اس شجرہ طیبہ کے آثار ظاہر ہوتے جاتے ہیں ۔ ابراهیم ۲۵