مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 514
مکتوبات احمد ۵۱۴ مکتوب نمبر ۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ جلد اول اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ و نظر الله سر حمایتِه - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته بعد ہذا آں مخدوم کی سعی و کوششوں سے اس عاجز کو بہت مدد ملی ہے ۔ یہ خداوند کریم کی عنایات میں سے ہے کہ اُس نے اپنے مخلص بندوں کو اس طرف ایمانی جوش بخشا ہے۔ سو چونکہ عمل وہی معتبر ہے جس کا خاتمہ بالخیر ہوا اور صدق اور وفاداری سے انجام پذیر ہو اور اس پر فتنہ زمانہ میں اخیر تک صدق اور وفا کو پہنچانا اور بد باطن لوگوں کے وساوس سے متاثر نہ ہونا سخت مشکل ہے۔ اس لئے خداوند کریم سے التجا ہے کہ وہ اس عاجز کے دوستوں کو جو ابھی تین چار سے زیادہ نہیں ۔ آپ سکینت اور تسلی بخشے ۔ زمانہ نہایت پُر آشوب ہے اور فریبوں اور مکاریوں کی افراط نے بدظنیوں اور بدگمانیوں کو افراط تک پہنچا دیا ہے۔ ایسے زمانہ میں صداقت کی روشنی ایک نئی بات ہے اور اُس پر وہ ہی قائم رہ سکتے ہیں جن کے دلوں کو خدا وند کریم آپ مضبوط کرے۔ اور چونکہ خداوند کریم کی بشارتوں میں تبدیلی نہیں اس لئے امید ہے کہ وہ اس ظلمت میں سے بہت سے نورانی دل پیدا کر کے دکھلا دے گا کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ آں مخدوم کی تحریرات کے پڑھنے سے بہت کچھ حال صداقت و نجابت آں مخدوم ظاہر ہوتا ہے اور ایک مرتبہ بنظر کشفی بھی کچھ ظاہر ہوا تھا ۔ شاید کسی زمانہ میں خدا وند کریم اس سے زیادہ اور کچھ ظاہر کرے ۔ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَرَحِمَهُ اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ وَهُوَ مَوْلُنَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ - ۱۷ رفروری ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۸ ربیع الثانی ۱۳۰۰ھ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*