مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 438 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 438

مکتوبات احمد ۴۳۸ جلد اول پرانے اور مشہور عقیدہ کو خیر باد کہہ دیں گے تو پھر اس صورت اور حالت میں حامیان دین متین کو سخت تر مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست ہے اپنی تسلی کیلئے خصوصاً اور عامہ اہلِ اسلام کے فائدہ کے لئے عموماً کمال نیک نیتی سے بڑی جدوجہد کے بعد ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مولوی حکیم نورالدین صاحب کے ساتھ ( جو مرزا صاحب کے مخلص معتقدین میں سے ہیں ) مرزا صاحب کے دعاوی پر گفتگو کرنے کے لئے مجبور کیا تھا۔ مگر نہایت ہی حیرت ہے یہ کہ ہماری بد قسمتی سے ہمارے منشاء اور مدعا کے خلاف مولوی ابوسعید صاحب نے مرزا صاحب کے دعوؤں سے جو اصل مضمون بحث تھا، قطع نظر کر کے غیر مفید امور میں بحث شروع کر دی ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ متر د دین کے شبہات کو اور تقویت ہوگئی اور زیادہ تر حیرت میں مبتلا ہو گئے ۔ اس کے بعد لود ہیا نہ میں مولوی ابوسعید صاحب کو خود مرزا صاحب سے بحث کرنے کا اتفاق ہوا ۔ تیراں روز گفتگو ہوتی رہی ۔ اس کا نتیجہ بھی ہمارے خیال میں وہی ہوا جو لاہور کی بحث سے ہوا تھا۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ تر مضر ۔ کیونکہ مولوی صاحب اس دفعہ بھی مرزا صاحب کے اصل دعاوی کی طرف ہرگز نہ گئے ۔ اگر چہ جیسا کہ سنا گیا ہے اور پایہ اثبات کو بھی پہنچ گیا ہے ۔ مرزا صاحب نے اثنائے بحث میں بار ہا اپنے دعوؤں کی طرف مولوی صاحب کو متوجہ کرنے کی سعی کی ۔ چونکہ علماء وقت کے سکوت اور بعض بے سود تقریر و تحریر نے مسلمانوں کو علی العموم بڑی حیرت اور اضطراب میں ڈال رکھا ہے اور اس کے سوا ان کو اور کوئی چارہ نہیں کہ اپنے امامانِ دین کی طرف رجوع کریں ۔ لہذا ہم سب لوگ آپ کی خدمت میں نہایت مودبانہ اور محض بنظر خیر خواہی برادرانِ اسلام درخواست کرتے ہیں کہ آپ اس فتنہ و فساد کے وقت میدان میں نکلیں اور اپنے خدا داد نعمت علم اور فضل سے کام لیں اور خدا کے واسطے مرزا صاحب کے ساتھ ان کے دعاوی پر بحث کر کے مسلمانوں کو ورطہ ء تذبذب سے نکالنے کی سعی فرما کر عند الناس مشکور و عنداللہ ماجور ہوں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ جن کی ذات پر مسلمانوں کو بھروسہ ہے، خاص لاہور : لاہور میں مرزا صاحب کے ساتھ ان کے دعوے میں بالمشافہ تحریری بحث کریں۔ مرزا صاحب سے ان کے دعوے کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا جاوے یا ان کو اس قسم کے دلائلِ بینہ سے توڑا