مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 437 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 437

مکتوبات احمد ۴۳۷ جلد اول مکتوب نمبر ۱۲ دوسرا خط از طرف اہلِ اسلام لاہور بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ صاحب ھو خط بنام مولوی محمد صاحب لکھو گے ۔ مولوی عبد الرحمن کے۔ مولوی عبداللہ صاحب تبتی ۔ مولوی رشید احمد صاح صاحب گنگوہی ۔ مولوی غلام دستگیه - مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری ۔ مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی ۔ مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولوی عبدالعزیز صاحب لود یا نوی مولوی احمد الله صاحب امرتسری - مولوی محمد سعید صاحب بنارسی - مولوی محمد احسن صاحب امروہی حال وارد بھو پال ۔ مولوی نور الدین صاحب حکیم ۔ مولوی عبداللہ صاحب ٹونکی ۔ از طرف اہل اسلام لاہور بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجه امیرالدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و منشی شمس الدین صاحب سکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیرالدین صاحب و منشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں آپ سے مخفی نہیں ۔ ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈال دیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں ۔ اگر چہ جمہور علماء موجودہ کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے پُرانے عقیدہ بے نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر نہیں پھیلنے دیا مگر تا ہم اس امر کے بیان کرنے کی بلا خوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہلِ اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول عیسی ابن مریم میں بڑا تزلزل واقع ہو گیا ہے ۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی خارج از مبحث تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیا بلکہ یقین کامل ہے کہ اہلِ اسلام علی العموم اپنے