مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 439 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 439

مکتوبات احمد ۴۳۹ جلد اول جاوے۔ ہماری رائے میں مسلمانوں کی تسلی اور رفع تردّد کے واسطے اس سے بہتر اور کوئی طریق نہیں ۔ اگر آپ اس طریق بحث کو منظور فرماویں (اور امید واثق ہے کہ آپ اپنا ایک اہم منصبی اور مذہبی فرض یقین کر کے محض اِبْتِغَاء لِوَجْهِ اللهِ وَهـدائي خلق الله ضرور قبول فرماویں گے ) تو اطلاع بخشیں تا کہ مرزا صاحب سے بھی اس بارہ میں تصفیہ کر کے تاریخ مقرر ہو جاوے اور آپ کو لاہور تشریف لانے کی تکلیف دی جاوے ۔ تمام انتظام متعلقہ قیام امن وغیرہ ہمارے ذمہ ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو کسی قسم کی تکلیف نہ اُٹھانی پڑے گی ۔ جواب سے جلدی سرفراز فرماویں۔ والسلام * * ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ از ضمیمہ ریاض ہندا مرتسر مورخه ۲۴ را گست ۱۸۹۱ء صفحه ۱ ) مجموعه اشتہارات جلدا صفحه ۲۰۱ تا ۲۰۳