مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 432
مکتوبات احمد خط بنام ۴۳۲ مکتوب نمبر 1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الحمد لله وسلام على عباده الذين اصطفى خط از طرف اہل اسلام لودہانہ ۱۔ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ۲- مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی خواجہ نظام الدین صاحب بریلوی ۴ ۔ خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑانوالہ ۵ - خواجہ الہ بخش صاحب تو نسوی سنگھڑی لد از طرف جماعت مسلمانان لودہا نہ وغیرہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ جلد اول ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں ۔ آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب براہین احمد یہ آج کل لودہا نہ میں آئے ہوئے ہیں اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح ابن مریم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام در حقیقت فوت ہو گئے ہیں اور دوسرے مردوں کی طرح جنود ارواح گزشتہ میں داخل ہیں ۔ پھر اس عالم میں کسی طرح سے نہ آئیں گے اور اس زمانہ کے لئے جس مسیح کی روحانی طور پر آنے کی خبر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ میں دی گئی ہے۔ وہ مسیح موعود میں ہوں ۔ مرزا صاحب اور ان کی جماعت قرآن شریف کی آیتیں بکثرت پیش کرتے ہیں اور اقوال صحابہ اپنی تائید دعوئی میں لاتے ہیں اور اس دعوی کے ثبوت میں تین کتابیں ایک فتح اسلام دوسری توضیح مرام تیسری ازالہ اوہام بڑی