مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 431
مکتوبات احمد ۴۳۱ اہل اسلام لودہانہ کا خط علمائے مخالفین کے نام مندرجہ ذیل خط میں صرف اس لئے درج کر رہا ہوں کہ مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کے تعارفی نوٹ میں اس کا ذکر آیا ہے مولوی رشید احمد صاحب اور دوسرے علماء پر عام اور ممتاز اہل اسلام کی طرف سے زور دیا جاتا ہے کہ امت مسلمہ کو اختلافات سے بچانے کے لئے ایک مباحثہ کر کے فیصلہ کریں مگر کسی کو ہمت نہ ہوئی ۔ چونکہ یہ مکتوب معزز و ممتاز علمائے لودہا نہ ولا ہور کی طرف سے ہے اور تاریخ سلسلہ کا ایک اہم جزو ہے اس لئے درج کر رہا ہوں اور اس کا جواب جو حضرت اقدس نے دیا تھا۔ (عرفانی کبیر ) جلد اول