The Light of Truth

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 38 of 566

The Light of Truth — Page 38

38 THE LIGHT OF TRUTH-PART ONE الله نفسا إلا وسعها وما أنا من المتكلّفين. وما أتوجه إلا إلى الذي يصدقني الود، وأترك الذي منعه البخل فصد ، ولحق بالذين بخلوا فرد، وعُدَّ من المخذولين. وليعجل المرسلون للإرسال فإن الوقت ضيق، والضيف العزيز مستعد للسفر . وقد وجب علينا إعلام المتغفلين بأسرع أوقات، فلا ينبغى أن تقعدوا كسالى بعدما بيّنتُ لكم ضرورة هذا الأمر، فقدموا للمعاضدة ولا تأخروا ، وانفضوا أيديكم تُؤجروا ، وكونوا في سبيل الله سابقين. وليُرسل ههنا في قاديان من كان مُرسلًا من درهم أو دينار، وليبين فى مكتوبه أنه أرسل له، بل الأولى أن يرسل إليه باسمه بلا واسطتي ليجمع عنده كل ما يجىء، وليطمئن به قلبه. وإن أنفَسَ القُربات إعلاء كلمة الإسلام، وهذا وقته، فلا تضيعوا وقتكم، وقوموا كالخادمين. أيها المسلمون فروا إلى الله، واتقوا الفتن التي هاجت وماجت حولكم وفيكم، واعملوا عملا يرضاه ليكون لكم زُلفى لديه، ولتأخذكم رقةٌ على دينكم فإنه ضعف وبدأ الشيب بفؤديه، والشيب غیر طبعی حدث من نوازل الحادثات والتكاليف المتتابعات، ولينظر كل أحد منكم عمله، وليفتش خطراته، وليزن بضاعته التي أعدها للآخرة، ولينقد دراهمه التي جمعها لذلك السفر، هل هي وازنة اور چاہیے کہ بھیجنے والے بھیجنے کے لئے جلدی کریں کیونکہ وقت تنگ ہے اور مہمان عزیز سفر کو تیار ہے اور ہم پر واجب ہو چکا ہے کہ جو غفلت میں ہیں ان کو بہت جلد متنبہ کریں پس مناسب نہیں کہ تم سستی کر کے بیٹھے رہو بعد اس کے جو میں نے اس امر کی ضرورت بیان کر دی پس تم مدد کے لئے آگے قدم بڑھاؤ اور پیچھے مت ہٹو اور ہاتھوں کو جھاڑو تا مدد دیئے جاؤ اور خدا تعالیٰ کی راہ میں ایک دوسرے سے سبقت کرو اور چاہیے کہ بھیجنے والا اسی جگہ قادیان میں بھیجے جو کچھ درہم یا دینار بھیجنا ہو اور اپنے خط میں بیان کر دے کہ یہ روپیہ اس کے لئے بھیجا گیا ہے بلکہ بہتر تو یہ ہے کہ اسی کے نام سے بغیر میرے واسطہ کے بھیجے تا کہ جو کچھ آوے وہ سب اسی کے پاس جمع ہوتا رہے اور تاکہ اس کے دل کو اس سے اطمینان ہو اور سب للی عملوں سے جو خدا تعالیٰ کی قربت کیلئے کئے جاتے ہیں کلمہ اسلام کی بلندی چاہنا زیادہ ثواب کا موجب ہے پس اپنے وقتوں کو ضائع مت کرو اور خادموں کی طرح اٹھ کھڑے ہو۔ اے مسلمانو خدا کی طرف بھاگو اور ان فتنوں سے بچو جو تمہارے آگے پیچھے اور تم میں موجیں مار رہے ہیں اور اٹھ رہے ہیں اور وہ عمل کرو جس سے خداراضی ہو جاوے تا تمہیں خدا تعالیٰ کے نزدیک درجہ ملے اور چاہیے کہ تمہیں اپنے دین پر کچھ شفقت پیدا ہو کیونکہ وہ ضعیف ہو گیا اور اس کی کنپٹیوں میں بڑھاپے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں اور یہ بڑھاپا غیر طبعی ہے جو حوادث نزلہ کے سبب سے اور تکالیف متواترہ کے باعث سے ظاہر ہو گیا ہے اور چاہیے کہ ہر ایک شخص اپنے عملوں کو دیکھے اور اپنے دل کے خیالات کو ٹٹولے اور اپنی اس بضاعت کو تو لے جو آخرت کے لئے تیار کی ہے اور اپنے اس روپیہ کو کھرا کرے جو اس سفر کے لئے تیار کیا ہے کیا وہ پورے وزن کا اور کھرا ہے یا کھوٹا اور کم وزن کا ہے اور چاہئیے کہ اپنے نفس کو دھوکا نہ دیوے اور اس کو خطرہ میں نہ ڈالے اور چاہئیے کہ وقت سے پہلے تدارک کرے اور غافلوں کی طرح مت بیٹھار ہے۔