The Light of Truth — Page 452
452 THE LIGHT OF TRUTH-PART TWO هذا ما أردنا لإزالة أوهامكم وتسكيتكم وإفحامكم، فاقطعوا خصامكم واجتنبوا آثامكم، وفكروا على وجه الجد لا العبث، واخشوا جلال الله لا قول الشيخ والحَدَثِ. وأيها الشيخ ضعيف النظر، تُبْ فإنك عن الحق تميل، وتعال أعالج عينك وعندى الكخل والميل، ويزيل الله بَلْبالَك، ويصلح ما عَرَى بالك، إن كنت من الطالبين. ولا تقل إنّى أعلم علومًا كذا وكذا، فإنا نعرفك ونعلم من أنت ولا تخفى، وعهدى بك سفيها، فمتى صرت فقيها؟ ألا تترك فضولك ولا تغادر غولك؟ ألست من المستحيين؟ وقد طويت ذكر أخبار المهدى فى هذا الكتاب، فإنى فصلته فى كتب أخرى للأحباب، إلا أنني ذكرتُ في هذا آيةً عظيمة هي أوّل علامة لظهوره وأول سهم من الله لتائيد مأموره، فإن النيرين قد خسفا، ورآهما كل ذي عينين، فنابا منابَ عَدْلَين، فتوبوا واذكروا قول سيد الثقلين، وقد حصحص الصدق فلا ينكره إلا متبع المين. فلا تفرحوا بما لديكم، ولا تصفّقوا بيديكم، ولا تمشوا مزهوين مرحين متغامزين بعينيكم، ولا تغردوا بِمَلا شَدْقيكم، ولا ترقصوا ولا تخالفوا بين رجليكم، فإن الله قد أخزاكم وأراكم جزاء اشتطاطكم، وعاداكم فلا تحاربوا الله إن كنتم متقين. وإن كنتم تظنون أن المهدى یہ وہ ہے جو ہم نے تمہارے وہموں کے دور کرنے کے لئے اور تمہارے ساکت کرنے کے لئے ارادہ کیا ہے پس اپنے جھگڑوں کو ختم کرو اور گناہوں سے پر ہیز کرو اور فکر کرو مگر نہ عبث کے طور پر بلکہ تحقیق کے طور پر اور خدا تعالیٰ کے جلال سے ڈرونہ کسی بوڑھے اور جو ان کی بات سے اور اے شیخ کم نظر تو بہ کر کیونکہ تو حق سے میل کرتا ہے اور میرے پاس آ کہ میں تیری آنکھوں کا علاج کروں اور میرے پاس سرمہ اور سلائی بھی ہے اور خدا تعالیٰ تیری بے قراری کو دور کر دے گا اور تیرے دل کو درست کر دے گا بشر طیکہ تو طالب حق بنے گا۔ اور یہ بات مت کہہ کہ میں فلاں فلاں علم جانتا ہوں کیونکہ ہم تجھے جانتے ہیں کہ تو کون ہے اور تو پوشیدہ نہیں اور میں تجھے تیری نادانی کے وقت سے شناخت کرتا ہوں پس تو کب سے عالم فاضل ہو گیا۔ کیا تو اپنی فضولیوں کو نہیں چھوڑے گا اور اپنے شیطان سے علیحدہ نہیں ہو گا کیا تو حیا کرنے والوں میں سے نہیں ہے۔ اور میں نے مہدی کا ذکر اس کتاب میں لکھنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں نے اس کو دوسری کتابوں میں مفصل طور پر لکھ دیا ہے خبر دار ہو کہ میں نے ایک بزرگ نشان لکھا ہے جو مہدی کے ظہور کے لئے ایک پہلی نشانی ہے اور مامور کی مدد کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کا ایک پہلا تیر ہے کیونکہ سورج اور چاند کا گرہن ہو گیا اور ہر ایک آنکھوں والے نے ان کو دیکھ لیا پس وہ دونوں دو عادل گواہ کے قائم مقام ہو گئے پس توبہ کرو اور سید الثقلین کی بات کو یاد کرو اور اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا بجز اس شخص کے جو جھوٹ کا پیرو ہو پس اپنے خیالات سے خوش مت ہو اور تالیاں مت بجاؤ اور ناز میں خوش ہوتے ہوئے آنکھوں سے اشارہ کرتے ہوئے مت چلو